اتحاد میں برکت ہے | فاختاؤں کی سبق آموز کہانی بچوں کے لیے

یہ ایک چھوٹی سی مگر سبق آموز کہانی ہے ان فاختاؤں کی، جن کے گھونسلے ایک تیز بارش اور ہوا سے گر گئے تھے۔ پڑھیے کہ انہوں نے ہمت ہارنے کے بجائے مل جل کر کیسے دوبارہ اپنے گھونسلے بنا لیے۔

صبح سویرے تیز بارش ہوئی اور زور دار ہوا چلی۔ درخت پر بنے کچھ فاختاؤں کے گھونسلے زمین پر آ گرے۔ ہر طرف شور مچ گیا۔ سب فاختائیں پُھر سے اڑیں اور اپنی چونچوں میں تنکے لانے لگیں۔ کچھ فاختائیں ان تنکوں کی مدد سے نئے گھونسلے بنانے لگیں۔ کچھ فاختائیں دانہ ڈھونڈنے کے لیے چلی گئیں۔ وہ دانہ ڈنکا چگنے کے بعد دوسری سب فاختاؤں کے لیے بھی دانے لائیں۔ مل جل کر کام کرنے کی وجہ سے شام تک گھونسلے بن چکے تھے۔ سب فاختائیں خوش تھیں۔

اس کہانی سے حاصل ہونے والا سبق

اس کہانی سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ مل جل کر کام کرنے سے بڑا اور مشکل کام بھی آسان ہو جاتا ہے۔ مصیبت کے وقت گھبرانے کے بجائے ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے، کیونکہ اتحاد میں ہی برکت ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top